پشاور، سابقہ دشمنی کی بناپر دوگروپوں میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق

منگل 21 مئی 2024 23:01

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2024ء) پشاور کے تھانہ داؤد زئی کی حدود میاں گجر میں سابقہ دشمنی کی بنا پر دو گروپوں کے مابین فائرنگ کے تبادلہ کے دوران دو افراد جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

تھانہ دائودزئی پولیس نےجائے وقوعہ پہنچ کر نعشوں کوقبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ موقع سے شواہد اکھٹے کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں