ڈی پی او سوات نے بہترین کارکردگی پرٹریفک پولیس کے افسران وجوانوں کوتوصیفی اسناد سے نوازا

بدھ 22 مئی 2024 16:51

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2024ء) ڈی پی او سوات ڈاکٹرزاہد اللہ خان نےٹریفک ڈیوٹی کے دوران عوام کے ساتھ بہترین رویہ رکھنے اوراپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے انجام کرنے پرٹریفک پولیس افسران وجوانوں کو توصیفی و نقد انعامات سے نوازا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی پی اوسوات ڈاکٹر زاہد اللہ خان نے کہا کہ محکمہ پولیس میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران وجوانوں کی ہمیشہ حوصلہ آفزائی کی جائےگی، تمام پولیس اہلکاراپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے ادا کریں اوردوران ڈیوٹی عوام کے ساتھ شائستہ اخلاق سے پیش آئیں۔

انہوں نے کہا کہ بہترین اخلاق و ڈیوٹی کے حامل پولیس اہلکار ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں جن کی بدولت پولیس کا مورال ہمیشہ بلند رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس کی بدولت ضلع سوات میں سیاحت کو فروغ ملتا ہے جوسیاحت کیلئے نیک شگون ہے۔انہوں نے تمام ٹریفک پولیس اہلکاروں کومرکزی بازاروں اورشاہراؤں پرٹریفک جام جیسے مسائل کی روک تھام کے لیے تشکیل شدہ ٹریفک پلان پرمن وعن عمل درآمد کرنے، سڑکوں کوکلیئر رکھنے اورسوات آنے والے سیاحوں کو ہرقسم مدد و رہنمائی فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں