اے این پی خیبر پختونخوا نے پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کیلئے صوبائی کوآرڈینیٹر کا اعلان کردیا

بدھ 22 مئی 2024 20:20

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2024ء) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) خیبرپختونخوا نے پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کیلئے صوبائی کوآرڈینیٹر کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

اے این پی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صوبائی جنرل سیکرٹری اے این پی حسین شاہ خان یوسفزئی پی ایس ایف کے صوبائی کوآرڈینیٹر ہوں گے۔ صدر عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا میاں افتخار حسین نے پی ایس ایف کےلیے صوبائی کوآرڈینیٹر کی تقرری کی منظوری دے دی ہے۔ پی ایس ایف کوآرڈینیٹر کی منظوری صوبائی کابینہ اجلاس میں دی گئی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں