] پشاور ،تھانہ پہاڑی پورہ پولیس کی اہم کارروائی

شہری کے قتل میں اہم موڑ، قتل میں مدعی مقدمہ ہی ملوث نکلا، مدعی سمیت دو ملوث ملزمان گرفتار، ملزمان نے واردات کو مستورات کا شاخسانہ قرار دیا

جمعرات 23 مئی 2024 20:50

Yپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2024ء) تھانہ پہاڑی پورہ نے پانچ دن اندر اندر شہری کے قتل میں ملوث اصل ملزمان کا سراغ لگا کر گرفتار کرلیا،18مئی عمیر علی ولد نثار علی نے تھانہ پہاڑی پورہ پولیس کو اپنے بہنوئی مزمل کے قتل کے خلاف دیگر ملزمان کے خلاف دعویداری کی تھی،پولیس نے شک کی بنیاد پرملزم عمیر علی ولد نثار علی سے پوچھ گچھ کی تو ملزم نے اصل حقائق سے پردہ اٹھاتے ہوئے واقعہ میں ملوث اپنے دوسری ساتھی کی نشاندہی کی، جس پر پولیس ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے شاہ زیب ولد سربلند کو بھی گرفتار کرلیاملزم نے شاہ زیب ولد سربلند کے ساتھ مل کر اپنے بہنوئی مزمل کو قتل کردیا تھا، جبکہ ملزم انتہائی چالاک نکلا جس نے خود کو بچانے کیلئے پولیس ٹیم کو غلط بیانی کرکے الیاس نامی شخص پر مقتول مزمل کے قتل کی دعویداری کی تھی،

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں