aوزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کوخصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) اپیکس کمیٹی اجلاس میں نہ بلانا بغض اور فیڈریشن اصولوں کے خلاف ہے مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم

جمعرات 23 مئی 2024 22:10

Iپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2024ء) مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ فارم 47 کی حکومت کا وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کوخصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) اپیکس کمیٹی اجلاس میں نہ بلانا بغض اور فیڈریشن اصولوں کے خلاف ہے۔

(جاری ہے)

مشیر خزانہ خیبرپختونخوا نے اپنے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم کی زیر صدارت 25 مئی کو سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کے اپیکس کمیٹی کا دسواں اجلاس بلایا گیا ہے جس میں وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے علاؤہ تمام وزراء اعلیٰ کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

مزمل اسلم نے کہا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو ایس آئی ایف سی اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں نہ بلانا صوبے کے ساتھ زیادتی اور عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں