پشاور کے ملحقہ علاقے چمکنی میں جائیداد کے تنازعہ پر فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ،1 زخمی ہوگیا

جمعہ 24 مئی 2024 22:50

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2024ء) پشاور کے ملحقہ علاقے چمکنی میں جائیداد کے تنازعہ پر فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 1 زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

چمکنی پولیس کے مطابق جائیداد کے تنازعہ پر دو فریقین میں‌ فائرنگ کا تبادلہ ہوا جن میں دونوں فریقین سے 5 افراد جاں بحق جبکہ 1 زخمی ہوگیا۔ مقتولین میں سید نیاز علی شاہ ، بابر، وسیع خان، تنویر اور جمیل خان شامل ہیں جبکہ زخمی شخص کی شناخت افتخار کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق جائیداد تنازعہ پر ایک فریق سے 3 جبکہ دوسرے فریق سے 2 افراد جاں حق ہوئے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں