ؔگورنر خیبرپختونخوا کی پشاور میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں پاک فوج کے جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس

شہدا کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں. امن و امان کے قیام کیلئے سکیورٹی فورسز کے جوانوں نے لازوال قربانیاں دی ہیں،فیصل کریم کنڈی

پیر 27 مئی 2024 04:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2024ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پشاور کے علاقے حسن خیل میں دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن حسنین جہانگیر اور حوالدار شفیق اللہ کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہی. گورنر نے شہدا کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہدا کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہی.

(جاری ہے)

گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ شہدا کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں. امن و امان کے قیام کیلئے سکیورٹی فورسز کے جوانوں نے لازوال قربانیاں دی ہیں. انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے سکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہی. گورنر نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہی.

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں