پشاور،راہزنوں کی فائرنگ سے شہری جاں بحق

پیر 27 مئی 2024 12:46

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2024ء) پشاور کےتھانہ گلبہار کی حدود نزد ایجوکیٹر سکول جاوید ٹاؤن کے قریب رہزنوں کی فائرنگ سے ایک شہری جاں بحق ہوگیا۔واقع کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی گلبہار سرکل مختیار علی تھانہ گلبہار پولیس کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچ کر نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئےہسپتال منتقل کیا ۔پولیس نےملوث ملزمان کا سراغ لگانے کیلئے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی ہے۔

(جاری ہے)

سی سی ٹی فوٹیج کےمطابق دو موٹر سائیکل سوارراہزن شہری محمد عاصم صدیقی ولد گلزار احمد سکنہ جاوید ٹاؤن سے موبائل فون مانگ رہے تھے تاہم عاصم نے بھاگنے کی کوشش کی جس پر راہزنوں اس پر فائرنگ کر دی ۔زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہری موقع پرجاں بحق ہوگیا۔تاہم سنگدل راہزنوں نے شہری کے گولی کھا کر روڈ پر گرنےکے بعد اس کا سامان لوٹا اور فرار ہو گئے ۔ اس کے علاوہ تھانہ گلبہار پولیس نے جائےواقعہ سے اہم شواہد اکٹھاکرجامع تفتیش شروع کردی ہے ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں