کھیلوں کے فروغ کیلئے پی ایس بی اپنا کردار کرتی رہے گی ، پرویز علی

ہماری کوشش ہے کہ صوبے سے کھلاڑی ہر میدان میں نکل آ ئیں، ڈائریکٹر پی ایس بی کی صحافیوں سے گفتگو

بدھ 25 نومبر 2020 15:00

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2020ء) ڈائریکٹرپی ایس بی پرویزعلی نے کہاہے کہ کھیلوں کے فروغ کیلئے پی ایس بی اپنا کردار کرتی رہے گی او ر ہماری کوشش ہے کہ اس صوبے سے کھلاڑی ہر میدان میں نکل آ ئیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ایس بی کوچنگ سنٹر پشاور میں جاری بیڈمنٹن کیمپ کے دورے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کے دوران کیا -ڈائریکٹر پی ایس بی اینڈ کوچنگ سنٹر پرویز علی نے کہا کہ پی ایس بی پشاور میں ہر کھیل کیلئے علیحدہ کورٹس ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ ہر طرح کی سہولیات کھلاڑیوں کو فراہم کریں تاکہ کھلاڑی صحت مندانہ سرگرمیوں کی طرف آئیں اور منفی سرگرمیوں سے دور رہیں- اس موقع پر انہو ں نے بیڈمنٹن ہال میں اپنی مدد آپ کے تحت جاری کیمپ پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ امید ہے کہ پاکستان کے بیڈمنٹن چمپئن مراد علی کے نگرانی میں چلنے والے اس کیمپ میں بہت سارے نئے کھلاڑی بیڈمنٹن کے میدان میں آئیں گے جو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں