صوبے میں کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں، صوبائی مشیر کھیل سید فخر جہان

اتوار 26 مئی 2024 17:20

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2024ء) وزیراعلی خیبر پختونخوا کے مشیر کھیل اور امور نوجوانان سید فخر جہان نے ایبٹ آباد کا دورہ کیا ۔دورے کے دوران انہوں نے محکمہ کھیل کے تعاون سے ریجن کی سطح پر منعقد ہونے والے انٹر ڈیپارٹمنٹل کرکٹ ٹورنامنٹ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور فائنل میچ کی دونوں ٹیموں کو انعامات سے نوازا۔

ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبر پختونخوا عبدالناصر،ریجنل سپورٹس آفیسر ہزارہ اور ڈویژن کے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرز بھی اس موقع پر موجود تھے۔ مشیر کھیل نے اس دوران محکمہ پولیس اور اینٹی کرپشن محکمہ جات کی ٹیموں کے مابین فائنل میچ بھی دیکھا جبکہ ونر اور رنر اپ ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور ان میں ٹرافیاں تقسیم کیں۔ ریجن کی سطح پر انٹر ڈیپارٹمنٹل ٹورنامنٹ میں انتظامیہ اور لائن ڈیپارٹمنٹس کی کل 32 ٹیموں نے حصہ لیا جن میں پولیس اور محکمہ اینٹی کرپشن کی ٹیمیں فائنل تک پہنچیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مشیر کھیل نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہزارہ ریجن میں کھیلوں کے مزید مقابلے بھی منعقد کئے جائیں گے اور یہاں پر کھیلوں اورتفریحی سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ریجن میں آئندہ سپورٹس مقابلوں میں پولیس اور دیگر محکموں کیلئے شوٹنگ کے مقابلوں کا انعقاد بھی کیا جائے گا اور یہاں پر مرحلہ وار ہر طرح کے سپورٹس ایونٹس منعقد کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں