پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا

بدھ 10 جنوری 2024 20:37

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2024ء) پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا ۔ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران سب سے کم درجہ حرارت کالام میں منفی 6 ، دیر منفی 3 اور چترال میں منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا ۔صوبے کے بالائی اضلاع میں پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے ۔ چارسدہ ، مردان،نوشہرہ ، صوابی ، پشاور، بنوں ، ڈی آئی خان اور لکی مروت میں دھند چھائے رہنے کاامکان ہے ۔پشاورمیں کم سے کم درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 3ڈگری سنٹی گریڈتک بڑھنے کاامکان ہے ۔کالام میں پارہ منفی 6 ، دیر منفی 3 ، چترال اور رسالپور میں منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں