تبدیلی جنس کے کامیاب آپریشن کے بعد دو افغان بہنیں لڑکا بن گئیں

اتوار 15 جولائی 2007 17:56

کوئٹہ(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار15جولائی 2007)تبدیلی جنس کے کامیاب آپریشن کے بعد دو افغان بہنیں لڑکا بن گئیں گیارہ سالہ قندیا اور 9 سالہ زاہدہ کا آپریشن سیٹلائٹ ٹاؤن کے ایک ہسپتال میں بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال یوروالوجی ڈیپارٹمنٹ کے سرجن ڈاکٹر سلطان ترین نے کیا آپریشن کے بعد قندیا کا نام عزت اللہ اور زاہدہ کا نام زاہد اللہ رکھا گیا ہے اس موقع پر ان کے بڑے بھائی عبدالقدیر خاموش نے بتایا کہ ان دونوں بہنوں کی حرکات وسکنات بچپن ہی سے لڑکوں جیسی تھیں ہم انہیں لڑکی سمجھ کر لڑکیوں کا لباس پہناتے رہے یہ کھیل کود میں بھی لڑکیوں کی بجائے لڑکوں کو ترجیح دیتی تھیں اس صورتحال کے باعث ہم نے ڈاکٹر سے رجوع کیا جس نے بتایا کہ آپریشن کے ذریعے دونوں کی جنس تبدیل ہوسکتی ہے لہٰذا ان کا آپریشن کروایا گیا جو کامیاب رہا ڈاکٹر سلطان ترین نے کہا کہ اس طرح کے 90 فیصد کیسز میں آپریشن کے ذریعے جنس تبدیل ہوسکتی ہے لیکن شعور و آگہی کی کمی کے باعث لوگ ڈاکٹروں سے رجوع نہیں کرتے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں