وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا سینئر صحافی میاں محمد صدیق کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار

منگل 20 نومبر 2018 15:20

کوئٹہ۔20نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2018ء) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے روزنامہ جنگ کوئٹہ کے سینئر سب ایڈیٹر میاں محمد صدیق کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، اپنے ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے شعبہ صحافت اور صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے مرحوم کی خدمات کو سراہتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لوا حقین کو صبر جمیل عطا کرے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں