چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نے جوڈیشل افسران کی تقرر اور تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے

جمعہ 5 مارچ 2021 12:28

چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نے  جوڈیشل  افسران کی تقرر اور تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مارچ2021ء) بلوچستان ہائی کورٹ کے ایک اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نے اپنے آئینی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے عوامی مفاد اور سروس کے تقاضوں کے پیش نظر جوڈیشل  افسران کی ٹرانسفر اور پوسٹنگ کے احکامات دئیے ہیں۔

(جاری ہے)

اعلامیہ کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج  9 کوئٹہ منیر احمد کو ایڈیشنل  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خضدار جبکہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خضدار نجیب اللہ ولدخدا ئیداد خان کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج 9کوئٹہ تعینات کر دیا گیا ہے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ہرنائی عنایت اللہ خان کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تھری کوئٹہ،سینئر سول جج انسپیکشن شیراحمد رند کو سینئر سول جج 2سریاب،جوڈیشل مجسٹریٹ، سول جج  فائیو کوئٹہ اختر شاہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ، سول جج کنگری، جوڈیشل مجسٹریٹ ،سول جج کنگری سیف اللہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ ،سول جج موسیٰ خیل جب کہ جوڈیشل مجسٹریٹ، سول جج موسیٰ خیل شکیل احمد لاشاری کو سول جج 5 کوئٹہ تعینات کر دیا گیا ہے۔

اسی طرح جوڈیشل مجسٹریٹ، سول جج اوتھل شاکر علی کو جوڈیشل مجسٹریٹ ،سول جج پسنی جبکہ جوڈیشل مجسٹریٹ، سول جج  پسنی اسداللہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ اوتھل  مقررکردیاگیاہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں