کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں (آج) گیس کی فراہمی معطل رہے گی،ترجمان سوئی سدر ن گیس کمپنی کوئٹہ

بدھ 26 جنوری 2022 23:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2022ء) کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں (آج)جمعرات کو گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔

(جاری ہے)

ترجمان سوئی سدر ن گیس کمپنی کوئٹہ کے مطابق (آج) جمعرات کو کوئٹہ کے علاقوں ہزار گنجی، نوحصار، پی اے ایف بیس، غزہ بند ، ایئر پورٹ ، بھوسہ منڈی، موسیٰ کالونی، خلجی کالونی، محمود آباد، محلہ آباد، مسلم اتحاد کالونی، مگسی اسٹاپ ، مشرقی بائی پاس، لنک بادینی روڈ، تاج کمپلکس سمیت ملحقہ علاقوں میں صبح 10سے شام 5بجے تک ہنگامی مرمت کے سلسلے میں گیس کی فراہمی معطل رہے گی ، ترجمان کے مطابق ادارہ صارفین کو درپیش زحمت کے لئے معذرت خواہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں