کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی

جمعہ 12 اپریل 2024 14:15

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2024ء) کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

پو لیس کے مطابق کوئٹہ کے علا قے سریاب روڈ عارف گلی کے سامنے موٹر سائیکل چھیننے کی واردات کے دوران چوروں کی فائرنگ سے ایک موٹر سائیکل سوار جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا جنہیں فوری طوپر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ چور موٹر سائیکل لے کر فرار ہوگئے مزیدکارروائی جا ری ہے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں