کیسکو خضدار سرکل کی بجلی نادہندگان کیخلاف کارروائی

جمعہ 19 جنوری 2018 18:42

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2018ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)خضدار سرکل نے سپرنٹنڈنگ انجینئر کیسکوخضدارآپریشن سرکل انجینئر مجیب الرحمن مری کی زیر نگرانی ایگزیکٹوانجینئر کیسکوقلات ڈویژن سید آصف شاہ اور فنی عملہ پرمشتمل ٹیم نے نادہندگان کے خلاف خضدار،قلات، سوراب ، منگچر، خاران اور کا نک میں غیر قانونی ٹیوب ویلوں اور نا دہندگان کیخلاف کارروئی کی اس دوران سوراب سی5، منگچر سی4 اور خاران سے 2 غیر قانونی ٹرانسفارمر اتار کر قبضے میں لیئے گئے جبکہ خضدار سی9، قلات سے 5 اور کانک سی2 نا دہندگان کے ٹرانسفارمر اتار دیئے گئے۔

(جاری ہے)

نیز کارروائی کے دوران متعدد نادہندہ گھریلوکنکشنز بھی منقطع کردئیے گئے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں