بلوچستان کا بینہ میں محکمہ صحت، ریونیو سمیت دیگر محکموں میں رد وبدل کرنے کا فیصلہ

اتوار 21 جنوری 2018 20:24

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2018ء) بلوچستان کا بینہ میں محکمہ صحت، ریونیو سمیت دیگر محکموں میں رد وبدل کرنے کا فیصلہ کیا گیا انتہائی باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی 18 رکنی وزراء اور مشیروں پر مشتمل کا بینہ کے مختلف وزراء کے محکموں میں رد بدل کیا جا رہا ہے کہ ذرائع نے بتایا کہ محکمہ صحت، ریونیو سمیت دیگر محکموں میں ردبدل کرنے کے حوالے سے صلاح ومشورے کر دیئے ہیں اس فیصلے پر عملدرآمد آئندہ چند روز میں متوقع ہے جس کی روشنی میں مختلف وزراء کے محکمے تبدیل کر دیئے جائیں گی

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں