2016میں120پوسٹوں کی تشہیر کی گئی ،ٹیسٹ انٹرویو بھی ہوئے ، تاحال آرڈر جاری نہیں کئے گئے،نعمت اللہ ہزارہ

وزیراعلیٰ نے صوبے کے بے روزگار نوجوانوں کیلئے 28ہزار معطل اسامیوں کو بحال کرنے کا وعدہ کیا تھا ، پورا کیا جائے، آرگنائزر بلوچستان امن کانفرنس

پیر 24 ستمبر 2018 17:46

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) بلوچستان امن کانفرنس کے آرگنائز نعمت اللہ ہزارہ نے کہا ہے کہ محکمہ سپورٹس میں 2016میں120پوسٹوں کی تشہیر کی گئی اور ان پوسٹوں پر 2016میں ٹیسٹ اور انٹرویو بھی ہوئی لیکن دوسال سے محکمہ سپورٹس نے تاحال آرڈر جاری نہیں کئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بات اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پیر کے روز کوئٹہ پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی حکومت نے بلوچستان کے بے روزگار نوجوانوں کیلئے 28ہزار معطل اسامیوں کو بحال کرنے کا وعدہ کیا تھا حکومت وقت سے ہمارا مطالبہ ہے کہ گزشتہ ادوار میں دہشت گردی کے شکار ہونے والے شہداء کے لواحقین اور اس کی خاندان کو انہیں اسامیوں میں سے فی کس ایک مخصوص کوٹے کے تحت آسامی فراہم کی جائے جوکہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی کے مختلف واقعات میں جام شہادت نوش کرچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں