کوئٹہ،احتساب عدالت کوئٹہ میں گندم غبن کیس میں گواہان کی عدم پیشی، سماعت بغیر پیش رفت کے 7 فروری تک ملتوی

پیر 17 دسمبر 2018 21:42

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2018ء) احتساب عدالت کوئٹہ میں گندم غبن کیس میں ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ صدیق رند سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے استغاثہ کے مطابق احتساب عدالتi کے جج منور شاہوانی کی عدالت میں گندم غبن کیس کی سماعت میں ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ بلوچستان صدیق رند سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے نیب کی جانب سے اسپیشل پراسیکیوٹر راشد زیب گولڑہ نے کیس کی پیروی کی گواہان کی عدم پیشی، سماعت بغیر پیش رفت کے 7 فروری تک ملتوی کر دی ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ صدیق رند سمیت دیگر ملزمان پر 12 کروڑ روپے مالیت کی 26 ہزار گندم کی بوریاں غبن کرنے کا الزام ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں