بلوچستان فوڈ اتھارٹی کو مستحکم اور فعال بنانے کے لئے بھرپور اقدامات جاری

منگل 26 مارچ 2019 19:37

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی ہدایت پر بلوچستان فوڈ اتھارٹی کو مستحکم اور فعال بنانے کے لئے بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں اور اپنے شعبہ میں تجربہ اور مہارت رکھنے والے افسر فوڈ اتھارٹی میں تعینات کئے جارہے ہیں، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ خوراک مسز راحیلہ فضل، اسسٹنٹ ڈائریکٹر خوراک پشین امجد خان اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر خوراک مسلم باغ نجیب اللہ کی خدمات بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے سپرد کردی گئی ہیں جبکہ محکمہ صحت سے بھی تجربہ کار افسروں کی خدمات جلد فوڈ اتھارٹی کے سپرد کردی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں