صوبائی وزیر بلدیات سردار صالح بھوتانی کی اورماڑہ دھماکے کی مذمت

جمعہ 19 اپریل 2019 00:02

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2019ء) صوبائی وزیر بلدیات سردار صالح بھوتانی نے اورماڑہ میں مسافروں کو بس سے اتار کر شہید کرنے کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے بدترین دہشتگردی قرار دیا ہے ، یہاں جاری کردہ ایک بیان میں سردار صالح بھوتانی نے کہا کہ نہتے اور بے گناہ افراد کو نشانہ بنانا انسانیت سوز جرم ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، دکھ کی اس گھڑی میں شہداء کے خاندانوں کے ساتھ اور انکے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں