برقی لائنوںکی ضروری مرمت کے سلسلے میں 23اپریل کوکوئٹہ کے مختلف علاقوں میں بجلی بند رہے گی،کیسکو

پیر 22 اپریل 2019 18:24

کوئٹہ ۔22اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق برقی لائنوںکی ضروری مرمت کے کاموں کے سلسلے میں 23اپریل کوکوئٹہ سٹی گرڈکے ملک پلانٹ فیڈرسے صبح11بجے تا دوپہر2بجے۔

(جاری ہے)

سریاب گرڈسٹیشن کے جان محمدفیڈرسے دوپہر2بجے سے شام5بجے تک جبکہ مری آبادگرڈسٹیشن کے سٹی، نیو ایم ای ایس(MES)، لیاقت بازارایکسپریس فیڈروں سے سہ پہر3بجے تا شام6بجے بجلی بندہوگی نیز اِسی روزگوادرگرڈسٹیشن سے صبح8بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی بندرہے گی۔

اسی طرح 24اپریل کوکوئٹہ سٹی گرڈسٹیشن کے سورج گنج بازارفیڈرسے ایک بجے دن تا شام چاربجے جبکہ مری آبادگرڈسٹیشن کے کانسی۔Iفیڈرسے 12بجے تاسہ پہر3بجے نیز اسی گرڈکے لیاقت بازارایکسپریس ،سٹی، نیو ایم ای ایس(MES) فیڈروں سے سہ پہر3بجے تا شام6بجے بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔زحمت کے لئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں