ُمحکمہ صحت کی جانب سے خاران میں 3روزہ فری سرجیکل اینڈمیڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جائیگا

جمعرات 25 اپریل 2019 00:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2019ء) صوبائی وزیر صحت بلوچستان کے آفس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ محکمہ صحت بلوچستان نے وزیر اعلیٰ کے احکامات کی روشنی میں ضلع خاران میں 3روزہ فری سرجیکل اینڈمیڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جائیگا جس میں تمام مختلف امراض کے سینئر ڈاکٹراور سرجن شریک ہونگے، وزیر اعلیٰ کے احکامات کے تحت آبادی اور ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے خاران کے بیشتر بی ایچ یوز اور سول ڈسپینسریز کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے محکمہ صحت کی جانب سے جاری وزیر صحت کے آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان اور وزیر صحت میر نصیب اللہ مری کی خصوصی ہدایات کے تحت ضلع خاران میں 3روزہ فری سرجیکل اینڈ میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جائیگا جس میں مختلف امراض کے ڈاکٹراور سرجن شریک ہونگے فری سرجیکل اینڈ میڈیکل کیمپ 26اپریل سے 28اپریل تک جاری رہے گی تین روزہ فری سرجیکل اینڈ میڈیکل کیمپ میں علاج و معالجے کے لئے آنے والے مریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی جائیں گی، وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے وژن کے تحت محکمہ صحت کی بہتری کیلئے اہم اقدامات کئے جارہے ہیں اس حوالے سے آبادی اور ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلع خا ران کے بیشتربنیادی مراکز صحت اور سول ڈسپنسریوں کو اپ گریٹ کیا جارہا ہے اس کے علاوہ تمام اسپتالوں اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز میں ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ ماضی میں خاران،واشک، آواران، موسیٰ خیل، کوہلو اور دیگر دور دراز کے دیگرعلاقوں کو صحت جیسی بنیادی سہولیت سے محروم رکھا گیاتھا لیکن باقی علاقوں کی طرح خاران میں صرف چند ہی مہینوں میں شعبہ صحت میں بے حد کام ہوئے جن میں بیشترڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر کی مرمت کیلئے 3.5ملین روپے کا اجرا،ڈائیلاسز یونٹ کیلئے فنڈز کا اجراء مشینوں کی خریداری اور یونٹ کو فعال کرنا،ایمبولنس اورلیباٹری کیلئے جدید مشینوں کی خریداری، ڈسٹرکٹ ہیلتھ ہیڈکوارٹر خاران کو ڈویژنل قرار دینا،5کروڑ روپے کی لاگت سے نئے وارڈز اور نیورو آر ایچ سی کی تعمیر کا کام شروع کرنے سمیت ڈاکٹروں کی کمی پر قابو پانے کیلئے عارضی بنیادوں پر ڈاکٹروں کی تعیناتی کا سلسلہ جاری ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان کے وژن کے تحت نصیر آباد، چاغی اور لورالائی اور ضرویات و آبادی کو مدنظررکھتے ہوئے دیگر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرزمیں ڈائیلاسز یونٹس قائم کئے گئے بیان کے مطابق صوبے کے بیشتر دور دراز علاقوں میں شہریوں کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے اب تک 70 سے زائد میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا گیا جن میں سرجیکل کیمپ کوہلو شامل ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان کے وژن پر عمل کرتے ہوئے محکمہ صحت نے بلوچستان کے تمام ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز میں ڈائیلاسز یونٹس کا قیام، ایم سی ایچ سینٹرز کا قیام، کنٹریکٹ بنیادوں پر سرجن اورماہرامراض ڈاکٹروں کی تعیناتی، کثیر تعداد میں ادویات کی فراہمی اور سہولیات کی فراہمی شامل ہے�

(جاری ہے)

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں