وفا قی حکومت قومی وحدتوں کے اختیارات میں شدید مداخلت کا ارتکاب کر کے آئین پا کستان کی سنگین خلاف و ر زی کے مر تکب ہو رہی ہے ،ڈاکٹر عبدالما لک بلو چ

جمعرات 22 اگست 2019 22:13

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2019ء) نیشنل پارٹی کے مر کزی صدر و سابق وزیر اعلیٰ بلو چستان ڈاکٹر عبدالما لک بلو چ نے کہاہے کہ وفا قی حکومت قومی وحدتوں کے اختیارات میں شدید مداخلت کا ارتکاب کر کے آئین پا کستان کی سنگین خلاف و ر زی کے مر تکب ہو رہی ہے ڈاکٹر عبدالما لک بلو چ نے کہا کہ وفا ق کی جا نب سے نیشنل کوسٹل ڈولپمنٹ اتھارٹی کا قیام اس کی واضح مثال ہے بلو چستان کے عوام وفاق کی اس ظالما نہ رو ش کے با عث سے ہی اضطر ابی صو رتحال کا شکار ہے اب اس مو جو دہ غیر آئینی اور بلا جواز اقدام عوام کے خد شات کو مزید تقویت دے گا اور عوام کے غم وغصے میں ضافے کا بھی با عث ہو گا مذکورہ اقدام وفاق کی جانب سے بلو چستان اور سند ھ کے ساحل اور سمند ر سے متعلق منفی اور غاصبانہ ادارواں کی نشا ندہی کر تا ہے انہوں نے کہا کہ 1973ء کا آئین صو بوں کو ساحل اور اندرون سمندر 15ناٹیکل میل کی مکمل ملکیت کی ضما نت دیتا ہے اس کے با وجود نیشنل کوسٹل ڈولپمنٹ اتھارٹی کا قیام آئین پا کستان کے خلاف ور زی ہے بلو چستان کے عوام اپنے ساحل اور سمند ر سے متعلق انتہائی حساس ہیں عوام میں پہلے ہی احساس محرومی اپنے انتہا کو ہے ایسے حالات میں آئین پا کستان میں دیئے گئے اختیار اور حق ملکیت پرڈاکہ ڈالنا انتہائی احمقانہ اور بلو چستا ن دشمن اقدام ہے ایسے جا رہانہ اور غیرآئینی اور بلو چستان دشمن اقدامات اٹھا نے سے صو بے اور وفا ق کے در میان مو جود چیلنج میں مزید اضا فہ ہو گا انہوں نے کہا کہ وفاق پو ری طور پر اپنا مذکورہ غیر آئینی فیصلہ و پس لیکر گوادر رپور ٹ کا مکمل اختیار ات بلو چستان کے حوالے کر دیں بلو چ عوام کو اقلیت میں تبدیل ہو نے سے بچا ئے بلو چستان ،گوادر کو ریو نیو میں منا سب حصہ دیا جائے گوادر کے تمام ملا زمتوں پر مقامی افراد کے حق کو تسلیم اور کا روبار میں حصہ دیا جائے تا کہ گوادر اور بلو چستان کے عوام میں پا ئے جا نے والے احسا س محرومی کا خاتمہ ہو اور وفاق و صو بے کے در میان چیلنج کم ہو سکے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں