انشاء اللہ صوبے میں مسلم لیگ(ن) کا دور شروع ہوگا: رحیم کاکڑ

پارٹی کو باپ کی جاگیر سمجھنے والے ان افراد کی اب ایک نہیں چلے گی اور ورکروں کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی نہیں چلے گی :صدر مسلم لیگ (ن) کوئٹہ

ہفتہ 27 نومبر 2021 22:06

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 نومبر2021ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کوئٹہ ڈویژن کے صدر سابق میئر ناظم کوئٹہ رحیم کاکڑ نے کہا ہے کہ انشاء اللہ صوبے میں مسلم لیگ(ن) کا دور شروع ہوگا جس کیلئے بہترین حکمت عملی کے تحت کام جاری ہے پارٹی کو باپ کی جاگیر سمجھنے والے ان افراد کی اب ایک نہیں چلے گی اور ورکروں کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی نہیں چلے گی پارٹی کو ہر طرح سے طاقت ور بنانے کی پالیسی کو اپنایا جائے گا صوبے میں پارٹی کو اپنے گھر کی لونڈی کی طرح سے چلانے کی وجہ سے پارٹی کو عوام سے مدد ورکروں سے دور رکھا گیا ہے جس کی وجہ سے پارٹی کو مشکلات سے چار ہونا پڑا لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام ناراض ورکروں رہنمائوں اور پارٹی کیلئے زندگی وقف کرنے والوں کو سامنے لاکر ان کو وہ مقام دیا جائے جس کے وہ حقدار ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں