kکوئٹہ، پولیس وین پر دستی بم سے حملہ، ایک اہلکار زخمی

منگل 7 دسمبر 2021 05:45

qکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2021ء) کوئٹہ میں پولیس وین پر دستی بم سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے ایک اہلکار زخمی ہوگیا پولیس کے مطابق پیر کی شب کوئٹہ کے علاقے سپنی روڈ پر پولیس معمول کی گشت پر تھے کہ نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہو گیا زخمی کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہا ں اس کی حالات خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کی ناکہ بندی کر دی کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں