بلوچستان اسمبلی کے اپوزیشن اراکین کا وزراء کی عدم موجودگی پر وقفہ سوالات موخر کرنے پر احتجاجاً واک آئوٹ

ہفتہ 22 جنوری 2022 00:24

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2022ء) بلوچستان اسمبلی کے اپوزیشن اراکین کا وزراء کی عدم موجودگی پر وقفہ سوالات موخر کرنے پر احتجاجاً واک آئوٹ، جمعہ کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں میر زابد علی ریکی اور نصراللہ خان زیرئے کے محکمہ صحت سے متعلق توجہ دلائو نوٹسز متعلقہ وزیر کی عدم موجودگی پر موخر کردیئے گئے۔

(جاری ہے)

وقفہ سوالات کے آغاز پر جمعیت کے رکن اسمبلی میر زابد علی ریکی نے متعلقہ وزیر کی عدم موجودگی پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت سے متعلق میرے سوالات 2020ء سے مسلسل زیرا لتواء ہیں وزراء کی عدم موجودگی پر ان کی تنخواہیں بند کردی جائیں انہوںنے متعلقہ وزیر کی عدم موجودگی پر ایوان سے واک آئوٹ کیا جس پر اپوزیشن کے دیگر اراکین نے بھی ان کا ساتھ دیتے ہوئے ایوان سے واک آئو ٹ کیا ڈپٹی سپیکر نے وقفہ سوالات اگلے اجلاس تک ملتوی کرنے کی رولنگ دی بعدازاں ارکان دوبارہ ایوان میں آگئے جس پر ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ ناراض ارکان کو دوبارہ آنے پر خوش آمدید کہتا ہوں

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں