مسلم ایڈ لورالائی کی جانب سے ہائی سکول درگئی شبوز کے طلبا و طالبات میں اسٹشنری،بستے،وردیاں اور ہائجین کٹ تقسیم کرنے کی تقریب

جمعہ 29 مارچ 2024 17:47

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) مسلم ایڈ لورالائی کی جانب سے ہائی سکول درگئی شبوز کے طلبا و طالبات میں اسٹشنری،بستے،وردیاں اور ہائجین کٹ تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ادارہ کے سربراہ عبدالرشید جوگیزئی نے کہا کہ پسماندہ علاقے میں مسلم ایڈ کی جانب سے سکول کے غریب طلباء و طالبات میں سامان تقسم کرنا ایک خوش آئند اقدام ہے ،مسلم ایڈ لورالائی کے وائس کوآرڈینیٹر نیاز شاہ اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں، مستقبل میں بھی تعاون جاری رہے گا۔

آخر میں مہمانوں نے بچوں میں سامان تقسم کیا۔تقریب میں سکول کے اسٹاف ممبرز محمد نعیم،عبدالسلام،عبدالقادر خان،حاجی غنی،محمد اقبال،حاجی کریم پروگرام کو ترتیب آرگنائز کیا ۔ اس موقع پر کلیم اللہ علی خیل،عبیداللہ ناصر،عبدالسلام کدیزئی، قدم جان کلیوال ،قدیر خان مسلم ایڈ کے سوشل آرگنائزر احسان لاشاری اور ٹیم کے دیگر ممبران بھی موجود تھے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں