بلوچستان یونیورسٹی بروقت امتحانات کے انعقاد کی بجائے تاخیر نا قابل برداشت ہے، راحب بلیدی ایڈووکیٹ

جمعہ 26 اپریل 2024 23:28

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2024ء) بلوچستان بار کونسل کے چیئرمین لیگل ایجوکیشن کمیٹی راحب خان بلیدی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ بلوچستان بار کونسل کے جاری ایک بیان میں یونیورسٹی لاء کالج آف بلوچستان کی جانب سے طلباء و طالبات کے فیسوں میں بے تحاشہ اضافہ اور بلوچستان یونیورسٹی کے شعبہ امتحانات میں بروقت امتحانات کے انعقاد کی بجائے ہر سال تاخیر نا قابل برداشت ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار لاء کالج کے طلباء کی جانب سے ان کے آفس میں ملاقات اور امتحانات میں تاخیر اور یونیورسٹی لاء کالج اور پرائیویٹ لاء میں فیسوں کے مد میں بے تحاشہ اضافہ پر تحریری آگاہ کیا بیان میں کہا کہ گزشتہ تین چار سالوں سے بلوچستان یونیورسٹی شعبہ امتحانات بروقت امتحان کے انعقاد کرانے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے پانچ سال کا سیشن چھ سال سے زائد کا عرصہ لگاتے ہیں جس سے لاء کالج کے طلباء و طالبات کا قیمتی وقت ضائع ہورہا ہے بیان میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ یونیورسٹی شعبہ امتحانات ، امتحان کے انعقاد کو بروقت یقینی بنائے اور فیسوں کے بے تحاشہ اضافے کو فوری طور پر واپس لیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں