وفاقی محتسب ریجنل آفس کوئٹہ کے احکامات پر سینئر انجینئر کو ٹرانسفر گرانٹ کی ادائیگی

بدھ 24 اپریل 2024 22:37

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) وفاقی محتسب ریجنل آفس کوئٹہ کے احکامات پر سینئر انجینئر پی ٹی وی کو ٹرانسفر گرانٹ کی رقم ادا کردی گئی۔کوئٹہ کے رہائشی درخواست گزار سینئر انجینئر پی ٹی وی محمود نے وفاقی محتسب ریجنل آفس کوئٹہ میں درخواست دائر کی کہ محکمے کی جانب سے انکو دوسرے ضلع ٹرانسفر کیا گیا اور پی ٹی وی رولز کے مطابق ان کو ٹرانسفر گرانٹ ملنی چاہیئے تھی پر انکو نہیں مل رہی۔

(جاری ہے)

ریجنل آفس کوئٹہ نے درخواست موصول ہوتے ہی انکوائری کا آغاز کیا اور متعلقہ محکمے کے عملے کو طلب کر کے جواب مانگا۔متعلقہ محکمہ جواز پیش کرنے میں ناکام رہا چنانچہ وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ فوری طور پر درخواست گزار کی ٹرانسفر گرانٹ کی رقم انہیں ادا کی جائے۔وفاقی محتسب کے احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے نے درخواست گزار کی ٹرانسفر گرانٹ کی رقم ان کو ادا کردی۔ درخواست گزار نے وفاقی محتسب کے اس احسن اقدام پے شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں