بلوچستان بیورو کریسی میں تقرریاں و تبادلے کردیئے گئے

جمعرات 25 اپریل 2024 22:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2024ء) صوبائی بیورو کریسی میں تقرریاں و تبادلے۔ چیف سیکرٹری بلو چستان شکیل قادر خان کے جا ری کر دہ اعلامیہ کے مطابق ڈکٹرخدارحیم اور ممتاز علی کھیتران کا تبادلہ کر کے انہیں محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کر نے کی ہدایت جبکہ جہانزیب شیخ کو ڈپٹی کمشنر سبی تعینات کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

اعلامیہ کے مطابق ذاکر علی کو ڈپٹی کمشنر پنجگور، حمود الرحمن کو ڈپٹی کمشنر گوادر جبکہ میجر ( ر) اورنگزیب بادینی کو محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کر نے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں