محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری

جمعہ 26 اپریل 2024 23:13

محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2024ء) پشتونخوا ء ملی عوامی پارٹی کے چیئر مین محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئے گئے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ کوئٹہ نے تھانہ گوالمنڈی کی ایف آئی آر نمبر 43سال 2024میںنامزد پشتونخوا ء ملی عوامی پارٹی کے چیئر مین محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ،ضلعی انتظامیہ نے محمود خان اچکزئی کیخلاف کار سرکار میں مداخلت اور قبضے کی دفعات 447اور 448 - 34 کے تحت مقدمہ درج کرایا تھا ، جوڈیشل مجسٹریٹ کوئٹہ نے پشتونخوا ء ملی عوامی پارٹی کے چیئر مین محمود خان اچکزئی کوضلعی انتظامیہ کی ایف آئی آر میں پیش نہ ہونے پر وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں، جوڈیشل مجسٹریٹ کوئٹہ نے پو لیس کو ہدایت کی ہے کہ محمود خان اچکزئی کو گرفتار کرکے 27اپریل کو پیش کیا جائے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں