مزدور کسی بھی معاشرے اور ملک کی مجموعی معاشی اور اقتصادی ترقی میں کلیدی حیثیت رکھتے ہیں ، فاطمہ خان

منگل 30 اپریل 2024 21:25

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2024ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) خواتین ونگ کی صو بائی رہنما فاطمہ خان نے یکم مئی پر مزدوروں کے عالمی دن کی مناسبت سے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن 1886 کے شہدائے شکاگو کی کوششوں اور جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کرنے کا ہے اس دن کو منانے کا مقصد مزدوروں کے لئے حق کی آواز بلند کرنا ہے مزدور کسی بھی معاشرے اور ملک کی مجموعی معاشی اور اقتصادی ترقی میں کلیدی حیثیت رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ جن ممالک نے صنعت کے میدان میں خاطر خواہ ترقی کی ان کی اس ترقی میں انکے مزدوروں کے تعمیری کردار کو یقینا نظرانداز نہیں کیا جاسکتا ہمیں بھی ہنر مند ہیومن ریسورس اور بھرپور افرادی قوت ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی جو مزدور کسی فنی مہارت سے آشنا ہوتے ہیں وہ معاشرے کی تعمیروترقی کا جزو لازم بن جاتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نہ صرف مزدوروں کے حقوق کی موثر ادائیگی میں کوشاں ہے بلکہ محنت کشوں کا استحصال کرنے والوں کو کٹہرے میں بھی لائے گی اور تمام محنت کشوں کے لیے یکساں مواقع اور ضروریات کی فراہمی کو ممکن بنائے گی ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں