ڈپٹی کمشنر نصیر آباد بتول اسدی کی زیر صدارت پولیو مہم کے حوالے سے ایوننگ جائزہ اجلاس

منگل 30 اپریل 2024 23:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر نصیر آباد بتول اسدی کی زیر صدارت پولیو مہم کے حوالے سے ایوننگ جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد حسن ڈومکی ڈاکٹر محمد نعیم بگٹی ڈی ڈی ایچ او نصیر آباد، ڈاکٹر محمد سمیع صوبائی مانیٹر، ڈاکٹر انور NEOC نمائندے، ڈاکٹر داؤد IO WHO، ڈاکٹر عبدالقدوس DSO WHO، مسٹر مسعود جی سی ایس ایس کوآرڈینیٹر، ڈی ایس وی نصیرآباد سیکورٹی FP، TPOs WHO، UCMOs، TUSPs اور تمام ہیڈ آف لائن ڈیپارٹمنٹس موجود تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس کے موقع پر شرکاءنے مہم کے دوران تفصیلات کے متعلق آگاہی فراہم کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد بتول اسدی نے کہا کہ پولیو مہم کے موقع پر ٹیموں کی جانب سے جن مشکلات کے متعلق آگاہی فراہم کی گئی ہے انہیں فوری طور پر حل کیا جائے تاکہ ٹیموں کو مشکلات سے دوچار نہ ہونا پڑے اور مہم کو کامیابی سے ہمکنار کیا جا سکے سیکیورٹی سمیت دیگر تمام صورتحال کے لیے غیر معمولی انتظامات کرنا انتہائی ضروری ہے کیونکہ ان کے بغیر مہم کی کامیابی حاصل نہیں کی جا سکتی ٹیموں کو چاہیے کہ وہ مزید تندہی کے ساتھ اپنی خدمات سرانجام دیں اور دور دراز علاقوں بالخصوص پھیلی ہوئی آبادی میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوائے جائیں رفیوزلز کو کنٹرول کرنے کے لیے خاطر خواہ اقدامات کریں اور انکاری والدین کی نشاندہی کی جائے صوبائی حکومت کی جانب سے ہمیں سخت ہدایات موصول ہوئی ہیں تاکہ مہم کو کامیاب بنایا جا سکے مہم کی کامیابی ہمارے بچوں کے بہتر مستقبل کی ضامن ہے جس پر کسی قسم کا سمجھوتہ ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں