چیف آف سراوان و رکن صوبائی اسمبلی نواب اسلم خان رئیسانی کا یوم مزدور کے موقع پر پیغام

بدھ 1 مئی 2024 21:43

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2024ء) چیف آف سراوان و رکن صوبائی اسمبلی نواب اسلم خان رئیسانی نے یوم مزدور کی عالمی ڈے کے حوالے سے اپنے ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں آج عالمی یوم مزدور یکم مئی مزدوروں کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔اس دن کو منانے کا مقصد ریاست مزدوروں کی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائے اس دن امریکا کے شہر شکاگو کے محنت کشوں کی جدوجہد کو یاد کرنا ہے۔

انسانی تاریخ میں محنت و عظمت اور جدوجہد سے بھرپور استعارے کا دن یکم مئی ہے۔ 1886ئ میں شکاگو میں سرمایہ دار طبقے کے خلاف اٹھنے والی آواز، اپنا پسینہ بہانے والی طاقت کو خون میں نہلا دیا گیا، مگر ان جاں نثاروں کی قربانیوں نے محنت کشوں کی توانائیوں کو بھرپور کر دیا۔

(جاری ہے)

مزدوروں کا عالمی دن کار خانوں، کھتیوں کھلیانوں، کانوں اور دیگر کار گاہوں میں سرمائے کی بھٹی میں جلنے والے لاتعداد محنت کشوں کا دن ہے اور یہ محنت کش انسانی ترقی اور تمدن کی تاریخی بنیاد ہیں۔

آج ہم عالمی یوم مزدور کے موقع پر شکاگو کے ان محنت کشوں کی لازوال جدوجہد کو سلام پیش کرتے مزدور دنیا کے کسی بھی خطے سے تعلق ہو پاکستان ہو یا شکاگو قابل قدر و عظمت ہے انکی اس عظمت کو سلام! انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے فیڈریشن نے کھبی مزدوروں کو ان کے جائز حقوق نہیں دیا یہاں بھی سرمایہ دارانہ اور جاگیردارنہ نظام نے نہ عوام کو صحیح معنوں میں ان کا حقوق دیا نہ ہی مزدوروں کو ان کا حقوق دیا جاریا ہے انہوں نے کہا کہ آج دنیا بھر میں مزدوروں کی محنت سے تعمیر و ترقی کا پہیہ چل رہا ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں