وفاقی محتسب ریجنل آفس کوئٹہ نے درخواست گزار کے گیس بل پر عائد4 ہزار روپے جرمانہ ختم کرا دیا

پیر 13 مئی 2024 17:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) وفاقی محتسب ریجنل آفس کوئٹہ نے درخواست گزار محمد خالد کے گیس بل پر عائد4 ہزار روپے جرمانہ ختم کروا دیا۔ وفاقی محتسب ریجنل آفس کوئٹہ میں کوئٹہ کے رہائشی درخواست گزار محمد خالد نے درخواست دائر کی تھی کہ اس کے گیس کے بل میں ایس ایس جی سی کی جانب سے بلا جواز جرمانہ لگایا گیا ہے اور اس سلسلے میں اس نے انصاف کے حصول کے لئے وفاقی محتسب کے ادارے میں درخواست دائر کی ہے۔

(جاری ہے)

درخواست موصول ہوتے ہی ریجنل آفس کوئٹہ کے عملے نے انکوائری کا آغاز کیااور گیس دفتر سے عملے کو طلب کر کے جواب مانگا جس پر متعلقہ محکمے کا عملہ جواز پیش کرنے میں ناکام رہا۔ چنانچہ وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ فوری طور پر درخواست گزار محمد خالد کے گیس بل پرعائد جرمانے کو ختم کیا جائے۔ وفاقی محتسب کے احکامات پرمتعلقہ محکمے نے درخواست گزار کے گیس بل پر عائد4 ہزار روپے جرمانے کو ختم کر دیا۔ درخواست گزار نے وفاقی محتسب کے اس اقدام پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں