امن وامان کو مزید موثر اور جامع بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کرینگے،کمشنر قلات ڈویژن

پیر 13 مئی 2024 19:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) کمشنر قلات ڈویژن محمد نعیم خان بازئی نے کہاہے کہ امن وامان کو مزید موثر اور جامع بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کرینگے ، قلات ڈویژن کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں جرائم کی روک تھام کے لئے عملی اقدامات کریں ، لیویز فورس کے گشت اور لیویز پوسٹوں پر تعینات عملہ اپنے ارد گرد کے حالات پر مکمل نظر رکھے اور کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار رہیں ۔

ان خیالات کا اظہار کمشنر قلات نے اپنے عہدے کا چارچ سنبھالنے کے بعد افسران و سٹاف سے خطاب کے دوران کیا ۔ اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر قلات نثاراحمد مستوئی موجود بھی تھے ۔ کمشنر قلات نے کہا کہ علاقے میں امن وامان قائم رکھنا عوام کے جان و مال کی حفاظت و کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو سفر کے لئے محفوظ بنانا ہماری اولین ذمہ داری ہے ، اس سلسلے میں میں خود بھی ڈویژن کا مکمل دورہ کرکے چیک اینڈ بیلنس رکھوں گا ۔

(جاری ہے)

امن و امان کے سلسلے میں کوتاہی برتنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ کمشنر نے کہا کہ دور دراز علاقوں سے مسافت طے کرکے کمشنرآفس آنے والے سائلین داد رسی یقینی بنائی جائے۔ کمشنر قلات ڈویژن نے کہا کہ سرکاری افسران و عملہ عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں