صوبائی وزیر لائیو سٹاک کی ہدایت پرمختلف دیہات میں فری ویٹرنری کیمپس کا انعقاد

پیر 13 مئی 2024 19:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) صوبائی وزیر لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ بخت محمد کاکڑکی ہدایت پر ڈسٹرکٹ لائیو سٹاک آفیسر ژوب ڈاکٹر نصیب اللہ کاکڑ کی نگرانی میں دانہ عبداللہ زئی کے مختلف دیہات میں فری ویٹرنری کیمپس کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپ میں 25ہزارمال مویشیوں کی ویکسینیشن کی گئی اور مالداروں کو مفت ادویات فراہم کردی گئیں۔

علاقے کے لوگوں نے صوبائی وزیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ علاقہ دور دراز اور لوگوں کا واحد ذریعہ معاش مالداری ہے، فری ویٹرنری کیمپس کے انعقاد سے مویشیوں میں پائی جانے والی مختلف بیماریوں کی ویکسینیشن کے ذریعے روک تھام کی گئی ۔ ڈاکٹر نصیب اللہ کاکڑ نے کہا کہ شعبہ مالداری بلوچستان کی معیشت میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

مالداری بلوچستان کی بڑی آبادی کے لیے روزگار کا ذریعہ ہے۔

اس صوبے میں بڑے پیمانے پر بھیڑ، بکری، گائے، بھینس، اور اونٹ پالے جاتے ہیں۔ یہ مویشی نہ صرف مقامی غذا کا حصہ ہیں بلکہ ان سے حاصل شدہ پیداوار مثلاً دودھ، گوشت، اور اون بھی اہم تجارتی اشیاءہیں۔ حکومت بلوچستان اور محکمہ لائیو سٹاک کی جانب سے مالداری کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور شعبہ کو مزید فروغ دینے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ دیہی لوگوں کی معیشت میں بہتری لائی جاسکے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں