تعلیم و ہنر انسان کے بہترین ہتھیار ہیں جو ہمہ وقت اس کے ساتھ رہتے ہیں،اطہر سلطان

پیر 13 مئی 2024 19:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) پرنسپل کیڈیٹ کالج قلعہ سیف اللہ اطہر سلطان نے کہا ہے کہ کیڈٹ کالج قلعہ سیف اللہ صوبہ بلوچستان کا ایک مثالی ادارہ ہے یہ کالج اپنے قیام سے لیکر اب تک سیکنڑوں کی تعداد میں لائق طلباو طالبات کیلیے مفید رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیڈٹ کالج قلعہ سیف اللہ کو صوبے کے دیگر کالجوں میں ایک اونچا مقام حاصل ہے اور یہ بات روز روشن کی طرح واضح ہے کہ ادارے نے بہت سارے طلبائکو پاس آوٹ کرنے کے بعد اعلیٰ تعلیمی اداروں انجینئرنگ یونیورسٹز، میڈیکل کالجز اور مسلح افواج کے بڑے اداروں تک پہنچایا ہے۔

اپنے جاری کردہ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تعلیم و ہنر انسان کے بہترین ہتھیار ہیں جو ہمہ وقت اس کے ساتھ رہتے ہیں۔ پرنسپل کیڈٹ کالج نے مزید کہا کہ علم روشنی ہے ہر مرد و عورت پر فرض کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایک عالم انسان کا معاشرہ میں اعلیٰ مقام ہوتا ہے تعلم و ہنر کے جدید تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے کیڈیٹ کالج قلعہ سیف اللہ بھی زندگی کے ہر شعبے کی تعلیم کیلیے ترقی کے راہ پر گامزن ہے۔

پرنسپل کیڈیٹ کالج اطہر سلطان نے مزید کہا کہ کیڈیٹ کالجز میں نظم وضبط پر خصوصی توجہ ہے اور یہ ان کے رہنما اصولوں میں شامل ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ سپورٹس کے میدان میں ہر طرح کی کھیلوں کی سہولیات فراہم کیے جاتے ہیں تاکہ جسمانی ورزش سے دماغ توانا وتندورست رہے۔ تندرستی دولت ہے۔ کیڈیٹ کالج کے پرنسپل اطہرسلطان نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کیڈٹ کالج قلعہ سیف اللہ میں طلبائکی پڑھائی اور تعلیم دوست ماحول کو برقرار رکھنا ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں