محتسب بلوچستان نے ژوب میں پانی کی فراہمی کے حوالے سکیموں میں خوردبردکی تحقیقات نیب کو ارسال

پیر 13 مئی 2024 19:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) صوبائی محتسب بلوچستان نذر محمد بلوچ نے ژوب میں پانی کی فراہمی کے منصوبوں میں محکمہ پی ایچ ای ( پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ)کی جانب سے سکیموں میں خوردبرد کے حوالے سے تحقیقات نیب حکام کو ارسال کر دیں تاکہ قومی خزانے کو لوٹنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے رقم وصول کی جائے اور سکیمات کو مکمل کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی محتسب بلوچستان کو 20 سے زائد تحریری شکایات موصول ہوئیں کہ صوبائی حکومت نے ژوب کے مختلف دیہات میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے تقریبا 279600000 (ستائس کروڑ چھیانویں لاکھ) کی لاگت سے 200 سےزائد سولر واٹر سپلائی سکیمات کی منظو ری دی اور رقم جنوری 2022 میں ریلیز کردی گئی مگر ان سکیمات میں بڑے پیمانے پر خوردبردکی گئی جس پر صوبائی محتسب کے حکم پر ریجنل ڈائریکٹرژوب سید رزاق شاہ نے تحصیل کاکڑ خراسان اور تحصیل ژوب میں تحقیقات مکمل کرتے ہوئے رپورٹ دی کہ محکمہ پی ایچ ای ( پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ)نے بد نیتی کی بنا پر ورک آرڈر جون 2023 میں جاری کئے اور سکیمات مکمل کئے بغیر فنڈز خوردبرد کرتے ہوئے ادا کردیئے۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں بتایا گیا کہ کافی سکیمات گرائونڈ پر موجود ہی نہیں ہیں اور جو سکیمات شروع کی گئیں وہ بھی مکمل نہیں کی گئیں جس پر صوبائی محتسب بلوچستان نذر محمد بلوچ نے فیصلہ جاری کرتے ہوئے نیب حکام کو مزید تحقیقات کرنے ، قومی خزانے کو لوٹنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے اورسکیمات کو مکمل کرانے کے لئے فیصلہ نیب حکام کو ارسال کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں