ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ کی زیر صدارت ضلعی افسران کا تعارفی اجلاس،ضلعی افسران نے اپنے اپنے محکمہ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی

پیر 13 مئی 2024 23:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ کی زیر صدارت ضلعی افسران کا تعارفی اجلاس منعقد ہوا جس میں میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالواسع کاکڑ، ڈپٹی ڈائریکر زراعت غلام مصطفی، ڈپٹی ڈائریکرامور حیوانات ڈاکٹر فاروق لونی، ڈپٹی ڈائریکر تعلقات عامہ عنایت الرحمن سمیت تمام محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کو ضلعی افسران نے اپنے اپنے محکمہ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سبی نے کہا کہ پابندی وقت اور دیگر انتظامی امور احسن انداز سے انجام دئیے جائیں اور عوام الناس کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے انتظامی افسران تمام تر وسائل بروئے کار لائیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری کوشش ہو گی کہ سب کو ساتھ لے کر چلا جائے ،آپ لوگوں کے تعاون سے ہی کارکردگی بہتر ہوگی۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ عوام کو ریلیف کی فراہمی میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے اور محکمہ اہداف کے حصول کے لیے پوری محنت سے فرائض سر انجام دیے جائیں عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ۔انہوں نے کہا کہ تمام محکموں کے افسران اپنے اپنے محکمے کے حوالے سے بریف ہسٹری جس میں تمام مسائل چیلنجز اور ان سے نمٹنے کے لیے نشاندہی کی گئی ہو جمع کروائیں تاکہ انکے یہ مسائل ہمہ وقت میرے علم میں رہیں اور انھیں مناسب وقت پر متعلقہ فورم پر پیش کیا جا سکے ،اس طرح ان کے حل کی راہ ہموار ہوتی رہی گی ،ضلعی افسران نے اس موقع پر بجلی کی اضافی لوڈ شیڈنگ اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے مسائل کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا ۔

ایس ڈی او واپڈا جو کہ اجلاس میں موجود تھے انہوں نے لوڈ شیڈنگ کے اوقات کار اور تمام طریقہ کار کے متعلق ڈپٹی کمشنر کو تفصیلاً آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ نے کہا کہ عوامی ریلیف کے ضمن میں میری طرف سے تمام سپورٹ ملے گی مسئلے مسائل زیادہ ہیں لیکن انھیں ہم سنجیدہ کوششوں اور پوری تندہی سے کام کر کے حل کر سکتے ہیں اچھے لوگ اچھے افسران سسٹم میں موجود ہیں اگر مل کر اور ایمانداری سے کام کریں گے تو تمام مسائل پر قابو پا یا جا سکتا ہے۔انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ تمام محکمہ جات کی طرف سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ دیکھنے کو ملے گا۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں