دکی میں کوئلہ کان پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 پرائیویٹ سیکورٹی اور کانکنوں سمیت 5 افراد زخمی

منگل 14 مئی 2024 22:42

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2024ء) دکی میں نامعلوم ملزمان کی کوئلہ کان پر فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 2 پرائیویٹ سیکورٹی اور کانکنوں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے پولیس کے مطابق گزشتہ شب دکی میں سردار میر عثمان ترین کول مائنز پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کردیا فائرنگ کے تبادلے میں 2 سویلین سیکورٹی گارڈ ابرابر اور جانو اور 3 کانکن جن میں لیاقت علی ، عقل خان سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ اور سیکورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئیں مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں