محکمہ کی ترقی اور ملازمین کی خوشحالی کے لئے کوشاں رہیں گے ، سمال انڈسٹریز ایسوسی ایشن

منگل 14 مئی 2024 22:43

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2024ء) سمال انڈسٹریز آفیسرز ایسوسی ایشن نے بیان میں کہا ہے کہ ڈائریکٹوریٹ آف سمال انڈسٹریز کے مختلف ٹریننگ سینٹرز بلوچستان کے مختلف اضلاع میں کام کررہے ہیں جن میں دستکاری ، قالین بافی ، لیدر ایمبر اہیڈری اور ٹیلرنگ کاکام ٹرینز کو سیکھایا جاتا ہے اور سال کے ااخر میں ان ٹرینز کو سرٹیفکیٹ بھی دیا جاتا ہے منسٹر انڈسٹریز اینڈ کامرس اور سیکرٹری انڈسٹری نے ڈائریکٹوریٹ آف سمال انڈسٹریز کا گزشتہ روز دورہ کیا ڈائریکٹر جنرل محمد انیس طارق گورگیج اور ڈائریکٹر سمال انڈسٹریز محمد اختر لانگو نے منسٹر انڈسٹریز علی حسن زہری اور سیکرٹری انڈسٹری نور احمد پرکانی کا استقبال کیا اور ساتھ میں ڈیپارٹمنٹ کے حوالے سے بریفنگ بھی دیا گیا سمال انڈسٹریز آفیسرز ایسوسی ایشن ، وزیر اور سیکرٹری کا مشکور ہیں اور امید کرتے ہیں کہ محکمہ کی ترقی اور ملازمین کی خوشحالی کے لئے کوشاں رہیں گے اور ساتھ ہی میں محکمہ میں جدید طرز کے مطابق اصلاحات لانے کی بھر پور کوشش کرینگے اور ساتھ یں سمال انڈسٹریز آفیسرز ایسوسی ایشن ڈائریکٹر جنرل محمد انیس طارق گورگیج کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے کچھ دن پہلے ہی چارج سنبھال لیا ہے اور انتہائی محنت اور صلاحیت کے ساتھ محکمے کیلئے کام کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں