وفاقی محتسب کے حکم پر کوئٹہ کے رہائشی کے گیس بل پر عائد 8726 روپے جرمانہ ختم کروا دیا گیا

منگل 14 مئی 2024 20:05

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2024ء) وفاقی محتسب کے حکم پر کوئٹہ کے رہائشی درخواست گزار عزیز احمد خان کے گیس بل پر عائد 8726 روپے جرمانہ ختم کروا دیا گیا۔تفصیلا ت کے مطابق وفاقی محتسب ریجنل افس کوئٹہ میں کوئٹہ کے رہائشی درخواست گزار عزیز احمد خان نے درخواست دائر کی تھی کہ اس کے گیس بل پر SSGC کی جانب سے بلا جواز جرمانہ لگایا گیا ہے۔

درخواست گزار کا مزید کہنا تھا کہ اس نے اس حوالے سے گیس دفتر کے کئی چکر لگائے مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔

(جاری ہے)

بالاخر مجبور ہو کر انہوں نے انصاف کے حصول کی خاطر وفاقی محتسب کے ادارے میں درخواست دائر کی۔ درخواست موصول ہوتے ہی ریجنل افس کوئٹہ کے عملے نے انکوائری کا اغاز کیا۔اور گیس دفتر سے عملے کو طلب کر کے جواب مانگا متعلقہ محکمے کا عملہ جواز پیش کرنے میں ناکام رہا۔ چنانچہ وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ فوری طور پر درخواست گزار عزیز احمد خان کے گیس بل پر عائد جرمانے کو ختم کیا جائے۔ وفاقی محتسب کے احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے نے درخواست گزار کی گیس بل پر عائد 8726 روپے جرمانے کو ختم کر دیا۔ درخواست گزار نے وفاقی محتسب کے اس احسن اقدام پر شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں