جرمن کونسل جنرل ڈاکٹر راڈیگر لاٹس نے جامعہ بلوچستان کا دورہ کیا

منگل 14 مئی 2024 20:40

۹کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2024ء) جرمن کونسل جنرل ڈاکٹر راڈیگر لاٹس نے جامعہ بلوچستان کا دورہ کیا ۔ انہوں نے جامعہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی سے انکے چیمبر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر جامعہ کے پرووائس چانسلر ڈاکٹر محمد عالم ترین، جامعہ کے رجسٹرار محمد طارق جوگیزئی اور دیگر بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران جامعہ کے تعلیمی ، تحقیقی سرگرمیوں مستقبل کے تعلیمی ، ترقیاتی منصوبوں ، جرمن اعلی تعلیمی اداروں کے ساتھ تعلقات ، جدید تحقیق اور اثار قدیمہ ، ثقافت ، سیاحت سمیت مجموعی طور پر صوبے کے تعلیمی نظام اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وائس چانسلر نے جرمن کونسل جنرل کے جامعہ بلوچستان کے دورے کو خوش آئند کرار دیتے ہوئے کہا کہ ملکی و بین الاقوامی سطح پر اعلی تعلیمی اداروں کے مابین تعلیمی ، تحقیقی سرگرمیوں کے مشترکہ فروغ اور تعاون و اشتراک عمل ضروری امر ہے۔

(جاری ہے)

اور جدید علمی ، سائنسی سرگرمیوں کے ساتھ آثار قدیمہ کے دریافت اور مستقبل کے تعلیمی منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے اقدامات ناگزیر ہے۔

تاکہ تعلیمی کے اصل مقاصد کو بروکار لاتے ہوئے ترقی کے رائوں کا تعین کرکے اور کارآمد انسانی وسائل کیفراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔کونسل جنرل نے اس موقع پر کہا کہ ملکی سطح اور جامعہ بلوچستان کے ساتھ جرمن کے جامعات کے تعلقات کئی دہائیوں پر مشتمل ہے۔ اور مستقبل میں بھی اسی تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے تعلیمی ، تحقیقی اور مختلف شعبہ جات میں تعاون و اشتراک عمل کو فروغ دیا جائے گا۔ انہوں نے جامعہ کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا۔ جامعہ آرکیالوجی میوزیم کاجائزہ لیا اور اپنی پسند کا اظہار کیا۔ وائس چانسلر اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ وائس چانسلر نے کونسل جنرل کو جامعہ کی جانب سے یادگاری شیلڈ پیش کیںاور انکا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں