وزیر داخلہ بلوچستان نے سوئی میں آللہ رکھیہ کی فائرنگ سے ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لیا

واقعہ کے تمام پہلوؤں کا بغور جائزہ لیا جائے ،مقتولین کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے،میرضیاء اللہ لانگو

بدھ 15 مئی 2024 04:35

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2024ء) وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگونے سوئی میں آللہ رکھیہ کی فائرنگ سے ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لیا اورایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔

(جاری ہے)

میر ضیاء نے ڈ پٹی کمشنر کو ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ واقعہ کے تمام پہلوؤں کا بغور جائزہ لیا جائے جبکہ مقتولین کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں