کینسر ہسپتال میں بلوچستان کے عوام کو جدید ترین مشینری کے زر یعے علاج مالجے کی سہولیات کی فراہمی قابل تحسین ہے ، جرمن قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹز

بدھ 15 مئی 2024 04:35

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2024ء) جرمنی کے قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹز نے کہا ہے کہ سینار کینسر ہسپتال میں بلوچستان کے عوام کو جدید ترین مشینری کے زر یعے علاج مالجے کی سہولیات کی فراہمی قابل تحسین ہے ڈاکٹرز اور عملے کے انسان دوست اقدمات قابل تلقیدہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بی ار ایس پی کیچیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈاکٹر طاہر رشید جرمنی کے اعزازی کونسل جنرل مراد بلوچ کے ہمراہ سینار ہسپتال کے دورے کے موقع پر ڈاکٹرز مریضوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا بھی اس موقع پرچیف ایگزیکٹیو آفیسر بی آر ایس پی ڈاکٹر طاہر رشید نے GIZ کے تعاون سے سینار کینسر ہسپتال میں تعمیر ہونے والی(DEWATS )کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ۔

(جاری ہے)

ڈی سینٹر لا ھزز ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ سسٹم کا مقصد CENAR میں گندے پانی کو صاف کرکے آبپاشی کیلئے کارآمد کرتا ہے سینار ہسپتال کے میڈیکل کینسر سپیشلسٹ ڈاکٹر فیروز خان اچکزئی نے ڈاکٹر روڈیگر لوٹز کو ہسپتال کے مختلف شعبوں کادورہ کروایا اورمریضوں اور کینسر کے علاج میں استعمال ہونے والی جرمن حکومت کی فراہم کردہ مشینری کے بارے میں بریفنگ دی ڈاکٹر لوٹز نے BRSP اور CENAR ہسپتال کے اقدامات مشترکہ اقدمات کی تعریف کی اور ہسپتال میں صحت کے اصولوں پر عمل کرنیکے ساتھ ماحول دوست اقدمات کو سراہا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں