محکمہ ہیلتھ کے افسران و ملازمین نے پولیو کے خلاف جس جانفشانی سے کام کیا وہ قابل دید ہے،ڈپٹی کمشنر نصیرآباد

بدھ 15 مئی 2024 23:21

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنر نصیرآباد بتول اسدی نے کہا ہے کہ محکمہ ہیلتھ کے افسران اور پیرا میڈیکل سٹاف نے پولیو جیسے خطرناک موذی مرض کے خلاف جس جانفشانی سے کام کیا وہ قابل دید ہے ، انسان اگر اپنے فرائض منصبی خلوص دل اور ذمہ داری سے ادا کرے تو یقینا وہ سرخرو ہوتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ ہیلتھ کے سٹاف کی حوصلہ افزائی کیلئے بدھ کو ایک تقریب کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نصیرآباد نے بہتر کام کرنے پر انہیں تعریفی سند سے نوازا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ یہ اسی طرح محنت لگن اور قومی جذبے کے ساتھ اپنے فرائض کی ادائیگی میں کوئی کوتاہی نہیں کریں گے بلکہ مزید جانفشانی سے اپنے فرائض انجام دیں گے ۔ ڈپٹی کمشنر بتول اسدی نے کہا کہ محکمہ ہیلتھ لوگوں کیلئے امید کی ایک کرن ہے اور اس میں کام کرنے والے افراد چاہے وہ ڈاکٹر ہوں یا پیرامیڈیکل سٹاف ، مسیحا کے طور پر جانے جاتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں