ض*فیڈرل لیویز ملازمین کے جائز مسئلہ کو حل کیا جائے، پروفیسر شیر حیدر شیرانی

جمعرات 16 مئی 2024 18:05

Kکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2024ء) پروفیسر شیر حیدر شیرانی، لعل جان مری، خانان جوگیزئی نے کہاہے کہ فیڈرل لیویز کے ملازمین گزشتہ ایک ماہ سے پریس کلب کے ساتھ علامتی بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہیں فیڈرل لیویز کے تمام ملازمین بے یارو مدد گار ہیں اس وقت محکمہ لیویز اور نہ ہی صوبائی حکومت ہمارے مسائل کو حل کرنے میں سنجیدہ ہے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ تمام سیاسی پارٹیاں اور ان کے عہدیداران نے بھی اس صوبائی مسئلے پر کوئی توجہ نہیں دی ہے اور نہ ہی اسمبلی کے فلور پر فیڈرل لیویز کے اس حساس مسئلے کو اٹھایا ہے اور ممبران اسمبلی اس اجتماعی مسئلہ کو نظر انداز کرکے دیگر انفرادی مفادات کے تکمیل کیلئے شب و روز سرگدان ہیں انہوں نے کہا کہ فیڈرل لیویز کی تقریباً دو سال کی تنخواہیں بند ہے اس وقت تمام ملازمین کی عمریں 60 سال کے قریب ہیں وہا س وقت کوئی دوسرا روزگار نہیں کرسکتے ان کے بچے فاقہ کشی پر مجبور ہیں ان کے چولہے ٹھندے پڑ گئے ہیں اور اپنے بچوں کو سکولوں سے نکال رہے ہیں ان کو مرکزی حکم کے تحت صوبائی لیویز میں ضم کرنے کے احکامات کے باوجود عملدرآمد نہیں ہورہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں